تركی میں " عدم تحريف قرآن" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

تركی میں " عدم تحريف قرآن" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

14:42 - May 06, 2009
خبر کا کوڈ: 1774955
بين الاقوامی گروپ: رواں ماہ كی ۹ اور۱۰ تاريخ كو استنبول میں "فرات" نامی ثقافتی مركز میں " عدم تحريف قرآن" كے موضوع پر سيمينار منعقد ہو گا۔ اس سيمينار كا اہتمام كلاسيكل تحقيقاتی سنٹر اور " اميد نو" جريدے نے باہمی تعاون سے كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے "Haber7" ويب سائیٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس سيمينار میں تركی كے وزير مذہبی امور " علی بارداك اوغلو" تركی كے دانشورعلماء اور پروفيسر شركت كریں گے اور قرآن مجيد كی آيت " انا نحن نزلنا الذكر و انا لھ لحافظون" پر بحث و گفتگو كریں گے۔ قرآن مجيد كی تلاوت كے ساتھ اس سيمينار كا آغاز ہو گا اور اس كے بعد تركی كی مختلف يونيورسٹيوں كے پروفيسرز" عدم تحريف قرآن" كے موضوع پر گفتگو كریں گے۔
400781

نظرات بینندگان
captcha