خرم آباد میں قرآنی اور مذہبی كتابوں كی نمائش كا انعقاد

IQNA

خرم آباد میں قرآنی اور مذہبی كتابوں كی نمائش كا انعقاد

12:33 - May 07, 2009
خبر کا کوڈ: 1775143
ثقافت و آرٹ گروپ: گزشتہ روز خرم آباد میں ادارہ اسلامی ثقافت و ارشاد میں قرآنی اور مذہبی كتابوں كی نمائش منعقد ہوئی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق نمائش صوبہ لرستان كے ادارہ اسلامی ثقافت و ارشاد كی كوششوں سے منعقد ہوئی ہے اور اس نمائش میں ۳ہزار موضوعات پر۲۰ہزار كتابیں موجود ہیں۔ اس نمائش میں مذہبی اور قرآنی كتابیں موجود ہیں جس میں سے چند ايك اہم كتابیں تفسير نمونہ ، تفسير الميزان، نہج البلاغہ ، مفاتيح الجنان اور مراجع تقليد كی توضيح المسائل كا نام قابل ذكر ہے۔ اس نمائش میں بچوں كے لئے قرآنی اور آئمہ و انبياء(ع) كی داستانوں پر مشتمل كتابیں بھی دستياب ہیں۔ ياد رہے كہ یہ نمائش ايك ہفتہ تك جاری رہے گی۔
400945

نظرات بینندگان
captcha