ماسكو آئندہ ماہ قرآن مجيد كے بين الاقوامی مقابلوں كا ميزبان

IQNA

ماسكو آئندہ ماہ قرآن مجيد كے بين الاقوامی مقابلوں كا ميزبان

12:44 - May 07, 2009
خبر کا کوڈ: 1775150
بين الاقوامی گروپ: اس سال ۲۰ اور۲۱ جون كو روس كے دارالحكومت ماسكو میں حفظ اور قرائت قرآن كے بين الاقوامی مقابلے منعقد ہوں گے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے " Muslim Russia" سائیٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس مرتبہ یہ مقابلے حفظ اور قرائت قرآن كے موضوع پر ہوں گے۔ ياد رہے كہ ۲۰۰۰ء سے یہ مقابلے ہر سال ماسكو میں منعقد ہوتے ہیں۔ ابتداء میں یہ مقابلے صرف ماسكو كے مسلمان طلباء سے مخصوص تھے ليكن۲۰۰۷ء كو یہ مقابلے پہلی مرتبہ بين الاقوامی سطح پر منعقد ہوئے تھے۔
401066

نظرات بینندگان
captcha