بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ' ايكنا" نے " DunyaBulteni" سائیٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس دو روزہ سيمينار میں " بديع الزمان سعيد نورسی كی نظر میں اسلامی اتحاد" اور "موجودہ دور میں اسلامی اتحاد كی اہميت" جيسے موضوعات پر بحث وگفتگو كی جائے گی۔ اس كے علاوہ اس سيمينار كے شركاء " بديع الزمان" كی شخصيت اور يورپ میں اسلام كی ترويج میں ان كی خدمات پر بھی گفتگو كریں گے۔ الہيات ،تاريخ اسلام اور سيرت نبوی (ص) پر مذاكرے بھی اس سيمينار كا حصہ ہوں گے۔ ياد رہے كہ تركی كے شہرہ آفاق عالم دين بديع الزمان سعيد نورسی ۱۲۲۳ہجری قمری كو تركی كے گاؤں " نورس" میں پيدا ہوئے۔ انہوں نے بہت كم عمر میں رياضی ،نجوم ، كيمسٹری، فيزكس، ارضيات، فلسفہ، تاريخ، اور جغرافیہ جيسے علوم میں مہارت حاصل كر لی۔ انہوں نے ان علوم پر كتابیں بھی تاليف كیں ہیں۔ یہی وجہ ہے كہ انہیں بديع الزمان كے نام سے پكارا جاتا ہے۔
401599