تہران میں كتابوں كی نمائش میں نوجوانوں كے لئے قرآن مجيد انگريزی زبان میں ترجمے كی دستيابی

IQNA

تہران میں كتابوں كی نمائش میں نوجوانوں كے لئے قرآن مجيد انگريزی زبان میں ترجمے كی دستيابی

12:54 - May 10, 2009
خبر کا کوڈ: 1776373
ادبی گروپ: اس سال كتابوں كی ۲۲ویں بين الاقوامی نمائش میں نوجوانوں كے لئے "فرزانہ زنبقی" اور " طاہرہ صفار زادہ" كے انگريزی زبان میں قرآن مجيد كے ترجمے دستياب ہیں۔ نوجوانوں كے لئے قرآن مجيد كے یہ ترجمے الہدی پبلشرز نے اس نمائش میں ركھے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق الہدی پبلشرز نے اس نمائش میں ۲۰۰ موضوعات پر فارسی زبان میں كتابیں، ۴۱۱ موضوعات پر عربی زبان میں كتابیں اور۷۶ موضوعات پر انگريزی زبان میں كتابیں نمائش كے لئے ركھی ہیں۔ اس كے علاوہ ، روسی، جرمن، فرانسوی، اردو، تركی، تاجيكی، تركمنی، بلغاری، ارمنی، پشتو، فلپائنی، چينی، جاپانی، تھائی لينڈی، اسپانوی، قزاقی، كرغزی، ازبكی، اور ہوسائی زبانوں میں بھی كتابیں الہدی پبلشرز میں موجود ہیں۔
402099
نظرات بینندگان
captcha