تيونسی نمازيوں كو سيكورٹی كارڈ كا اجراء

IQNA

تيونسی نمازيوں كو سيكورٹی كارڈ كا اجراء

13:57 - May 11, 2009
خبر کا کوڈ: 1776944
بين الاقوامی گروپ: تيونسی مسلمان اس كے بعد سيكورٹی كارڈ كے بغير مساجد میں نماز نہیں ادا كر سكیں گے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "براثا" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ تيونس كے وزير داخلہ " الہادی مھنی" نے كہا ہے كہ تيونسی مسلمانوں كے لئے مساجد میں نماز كی ادائيگی كے لئے سيكورٹی كارڈ ضروری ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ اس سيكورٹی كارڈ میں نمازی كی تصوير لگی ہو گی اور اس كارڈ میں نمازی كے شخصی كوائف درج ہوں گے اور نمازی صرف اس مسجد میں نماز پڑھ سكے گا جس مسجد كا نام سيكورٹی كارڈ میں درج ہو گا اور كارڈ كے بغير نمازی مسجد میں داخل نہیں ہو سكے گا۔
402664
نظرات بینندگان
captcha