بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ہفتہ ثقافت ايران كے حوالے سے اس تقريب میں ايرانی كلچرل سنٹر كے معاون "مہدی خالدزادہ" نے " ايرانی ثقافت و تمدن كی تاريخ اور ايران میں يونيورسٹی كی تعليم كا سابقہ" كے موضوع پر خطاب كيا۔ ياد رہے كہ ہفتہ ثقافت ايران كے حوالے سے اس افتتاحی تقريب میں تشرين يونيورسٹی كے چانسلر " محمد يحيی معلی" اس يونيورسٹی كے طلباء اور اساتذہ اور صوبہ لازقیہ كے ادارہ اوقاف كے سرپرست نے شركت كی۔
403468