بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس نمائش كی افتتاحی تقريب میں كويت كی نامور شخصيات ، آرٹسٹوں اور كويت میں ايرانی كلچرل سنٹر كے انچارج نے شركت كی۔ اس نمائش كا اہتمام كويت كی وزارت اوقاف و مذہبی امور نے كيا تھا اور اس نمائش میں " حسن جبلی" كے ہاتھوں سے لكھی ہوئی قرآن مجيد كی آيات اور احاديث نبوی (ص) كی نمائش كی گئی۔ " حسن جبلی" كو مدينہ منورہ میں مسجد النبی (ص) اور مسجد قبا كی ديواروں پركتابت كرنے كا مشرف حاصل ہے۔ انہوں نے كويت كی اسلامی طب مسجد اور ديگر ممالك كی بہت سی مساجد میں اپنے فن كے جوہر دكھائے ہیں۔
403299