بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے خبررساں ادارے " Sana" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ " Mathias Gardell" نے كہا ہے كہ اس بحری بیٹرے كے غزہ روانگی كے ابتدائی دور طے پا چكے ہیں ۔ برطانیہ كے پارليمنٹ كے نمائندہ " George Galloway" اور سویڈن كے پارليمنٹ كے كچھ نمائندے بھی اس بحری بیٹرے كے ساتھ غزہ جائیں گے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ اس كشتی میں خوردونوش كا سامان ، منہدم شدہ گھروں كی تعمير كے لئے مصالحہ جات، پانی فلٹر كرنے والی مشينیں ادويات اور عام ضروريات كی ديگر اشياء موجود ہوں گی۔ انہوں نے مزيد كہا كہ یہ اقدام غزہ كے محاصرے كے اختتام اور اسرائيل كی غير قانونی سرگرميوں سے نفرت كے اظہار كے لئے كيا جا رہا ہے۔
403962