سویڈن سے ايك كشتی امدادی سامان ليكر غزہ روانہ ہو گی

IQNA

سویڈن سے ايك كشتی امدادی سامان ليكر غزہ روانہ ہو گی

14:51 - May 12, 2009
خبر کا کوڈ: 1777476
بين الاقوامی گروپ: ايك سویڈنی دانشور " Mathias Gardell" نے خبر دی ہے كہ ماہ مبارك رمضان میں سویڈن سےايك كشتی خوراك كی اشياء اور ادويات لے كر غزہ روانہ ہو گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے خبررساں ادارے " Sana" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ " Mathias Gardell" نے كہا ہے كہ اس بحری بیٹرے كے غزہ روانگی كے ابتدائی دور طے پا چكے ہیں ۔ برطانیہ كے پارليمنٹ كے نمائندہ " George Galloway" اور سویڈن كے پارليمنٹ كے كچھ نمائندے بھی اس بحری بیٹرے كے ساتھ غزہ جائیں گے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ اس كشتی میں خوردونوش كا سامان ، منہدم شدہ گھروں كی تعمير كے لئے مصالحہ جات، پانی فلٹر كرنے والی مشينیں ادويات اور عام ضروريات كی ديگر اشياء موجود ہوں گی۔ انہوں نے مزيد كہا كہ یہ اقدام غزہ كے محاصرے كے اختتام اور اسرائيل كی غير قانونی سرگرميوں سے نفرت كے اظہار كے لئے كيا جا رہا ہے۔
403962

نظرات بینندگان
captcha