بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كے پاكستان نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق قرائت اور تجويد قرآن كا یہ كورس ان قرآن اساتذہ كے لئے منعقد كيا جا رہا ہے جو مختلف قرآنی مراكز میں قرآنی سرگرميوں میں مصروف ہیں۔ پاكستان كے قاری اور جامعۃ المصطفی العالمیہ كے فارغ التحصيل حجت الاسلام " ابرار حسين" اس كورس میں قرآنی اساتذہ كو قرائت اور تجويد قرآن كی تعليم دیں گے۔ یہ كورس پاكستان كے شہر اسلام آباد " المصطفی دارالقرآن میں" آج شروع ہوا۔ ياد رہے كہ المصطفی دارالقرآن كو حال ہی میں پاكستان كے شہر اسلام آباد میں حجت الاسلام " ابرار حسين" نے قائم كيا ہے ۔ اس كی تاسيس كا مقصد لوگوں كو قرآن مجيد كے قريب لانا ہے۔ اس دارالقرآن میں جوان ، اسٹوڈنٹس حتی كہ ملازم بھی قرائت اور حفظ قرآن كی تعليم حاصل كر سكتے ہیں۔ اس دارالقرآن میں قرآنی تعليم كے علاوہ تفسير ، فقہ ، صرف اور نحو كی بھی تعليم دی جائے گی۔
404013