بيشكك كے دارالقرآن میں اسلامی كتابوں كی اشاعت

IQNA

بيشكك كے دارالقرآن میں اسلامی كتابوں كی اشاعت

12:05 - May 13, 2009
خبر کا کوڈ: 1777880
ثقافت و آرٹ گروپ: جمہوریہ كرغزستان كے دارالحكومت بيشكك میں " عبداللہ بن مسعود" نامی دارالقرآن، اسلامی موضوعات پر كتابیں شائع كرے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق جمہوریہ كرغزستان میں " عبداللہ بن مسعود" نامی دارالقرآن كرغزی زبان میں اسلامی كتابیں شائع كرے گا۔ یہ كتابیں اس دارالقرآن كے اساتذہ نے لكھی يا ترجمہ كی ہیں۔ " عبداللہ بن مسعود" دارالقرآن كے اساتذہ پاكستان كے دينی مدارس كے فارغ التحصيل ہیں۔ انہیں اردو اور عربی زبانوں پر بھی مكمل عبور حاصل ہے۔ ياد رہے كہ " عبداللہ بن مسعود"دارالقرآن اب تك مندرجہ ذيل موضوعات پر روسی اور كرغزی زبانوں میں اسلامی كتابیں شائع كرچكا ہے:
" فضائل اعمال"، فضائل الصحابھ" ،" رسول اكرم (ص) كی سنتیں" ، " رسول اكرم (ص) كی نماز" اور منتخب احاديث"۔
403781
نظرات بینندگان
captcha