مدينہ منورہ میں " وحدت" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

مدينہ منورہ میں " وحدت" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

14:07 - May 13, 2009
خبر کا کوڈ: 1778018
اعزازی گروپ/سيد جعفر فاطمی نوش آبادی: ۱۲ مئی ۲۰۰۹ء كو مدينہ منورہ میں " وحدت" كے موضوع پر سيمينار منعقد ہوا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق مدينہ منورہ " بدرالمحمدیۃ" ہوٹل میں منعقد ہونے والے اس ايك روزہ سيمينار میں سعودی عرب كے مختلف علاقوں سے تعلق ركھنے والے اہل سنت علماء نے اپنے خطاب میں اسلامی مذاہب كے پيروكاروں سے اپيل كی كہ وہ اسلامی "وحدت " پر زيادہ سے زيادہ توجہ دیں۔ اس سيمينار كے مقررين نے كہا كہ ہر مذہب میں شدت پسند موجود ہیں جو اسلامی وحدت میں خلل ڈالتے ہیں اور دشمن كے مفادات كے لئے كام كرتے ہیں۔ مدينہ منورہ میں قائد انقلاب اسلامی كے امور حج میں نمائندہ حجت الاسلام والمسلمين نجفی نے اپنے خطاب میں وحدت كو پيغمبر اسلام (ص) كی پكار قرار ديتے ہوئے كہا كہ پيغمبر اسلام (ص) نے اس سرزمين سے جوندا بلند كی تھی وہ وحدت كی ندا تھی۔ انہوں نے مسلمانوں كے درميان تفرقہ ايجاد كرنے كی كوششوں كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ اس دور میں اسلام صرف اتحاد كے ذريعے ہی امريكہ اور اسرائيل كے شيطانی منصوبوں كا مقابلہ كر سكتا ہے۔ انہوں نے كہا كہ ايران میں شيعہ اور سنی، وحدت كے سبب بڑی خوشگوار زندگی بسر كر رہے ہیں۔ انہوں نے كہا كہ پيغمبر اسلام (ص) اور اسلام كے لئے سب سے بڑا المیہ مسلمانوں كے درميان افتراق و انتشار ہے۔
404355
نظرات بینندگان
captcha