بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے "Islamtoday" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ طارق رمضان نے اٹلی كے اخبار " Stampa"كو انٹرويو ديتے ہوئے كہا ہے كہ صرف امن كی آرزو كرنا اور قيام امن كے لئے دعا كرنا كافی نہیں ہے بلكہ پاپ كو اسرائيلی جرائم كے بارے میں گفتگو كرنی چاہیے اور بے جرم فلسطينيوں كے قتل عام پر اسرائيل كی مذمت كرنی چاہیے۔ طارق رمضان نے كہا كہ دنيائے كيتھولك كےمذہبی سربراہ سے توقع تھی كہ وہ اسرائيل كو انسانی اور بين الاقوامی قوانين كی پابندی كی دعوت دیں گے۔ اس لئے كہ اسرائيلی جارحيت كے مقابلے میں ان كی خاموشی ویٹيكن كی طرف سے اسرائيلی سياست كی حمايت شمار ہو گی ليكن انہوں نے ايسا نہیں كيا۔ انہوں نے آخر میں كہا كہ پاپ كو سياسی مسائل پر بھی اظہار نظر كرنا چاہیے تھا۔
404784