بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ' ايكنا" نے " Ckenoviny" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ان پوسٹروں میں قرآنی آيات كو انسانی حقوق كے بيانیے كی بعض شقوں كے ساتھ تحرير كيا گيا ہے۔ اور غير منصفانہ طور پر ان كے درميان مقايسہ كيا گيا ہے۔ جمہوریہ چيك كی دائیں بازو كی شدت پسند نيشنل پارٹی كے سربراہ نے ان پوسٹروں كی اشاعت میں اپنی پارٹی كے ملوث ہونے كی تصديق نہیں كی ليكن كہا ہے كہ ہم اس اقدام كی حمايت كرتے ہیں۔
404664