فلسطين كے چيف جسٹس كی پاپ كے سامنے اسرائيل پر نكتہ چينی

IQNA

فلسطين كے چيف جسٹس كی پاپ كے سامنے اسرائيل پر نكتہ چينی

11:26 - May 16, 2009
خبر کا کوڈ: 1778800
بين الاقوامی گروپ: پاپ بنڈيكٹ نے گيارہ مئی ۲۰۰۹ء كو فلسطين كے چيف جسٹس كی اسرائيل پر نكتہ چينی كے بعد بيت المقدس میں اديان كے موضوع پر منعقد ہونے والی نشست كو ترك كر ديا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے " Ma,an" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ فلسطين كے چيف جسٹس " تيسير رجب تميمی" نے اپنی تقرير میں اسرائيليوں كے فلسطينی باشندوں كے خلاف اقدامات كی پرزور مذمت كی ہے۔ انہوں نے كہا كہ اسرائيليوں كا فلسطينی بچوں اور خواتين كو قتل عام كرنا اور فلسطينی باشندوں كو بے گھر كرنا، یہودی بستيوں كی تعمير كی خاطر ہے۔ انہوں نے یہ بات زور دے كر كہی كہ بيت المقدس ہميشہ فلسطين كا دارالحكومت رہے گا۔ ان كی تقرير كے بعد اور اس نشست كے اختتام سے پہلے پاپ اس نشست سے اٹھ كر چلے گئے۔ اسرائيلی اخبار "ھاآرتض" نے بھی تحرير كيا ہے كہ تميمی نامی شخص اس سيمينار كے مقررين كی لسٹ میں نہیں تھا۔ اس نے اپنی تقرير میں فلسطين میں رہنے والے مسلمانوں اور عيسائيوں كے درميان غاصب اسرائيل كے خلاف اتحاد پر زور ديا اور كہا كہ اسرائيل ہمارے گھروں كو ويران اور ہمارے لوگوں كو بے گھر كررہا ہے۔ وہ نہ صرف یہودی بستيوں كی تعمير میں مشغول ہے بلكہ مسلمانوں كے مقدس مقامات كو بھی نابود كر رہا ہے۔ "ھاآرتض" كی رپورٹ كے مطابق اس نشست میں حاضر افراد نے تميمی كی حوصلہ افزائی كی۔ اسرائيل كی وزارت داخلہ نے فلسطين كےچيف جسٹس كے خلاف ايك اعلامیہ بھی جاری كيا ہے اور كہا ہے كہ تميمی نے اديان كی نشست میں توہين كی ہے۔ جبكہ اديان كی یہ نشست یہودی ، عيسائی اور مسلمانوں كے درميان افہام و تفہيم كی غرض سے منعقد كی گئی تھی۔
403983

نظرات بینندگان
captcha