عراق میں شيعہ مخالف كتابوں كے داخلے پر پابندی

IQNA

عراق میں شيعہ مخالف كتابوں كے داخلے پر پابندی

14:48 - May 16, 2009
خبر کا کوڈ: 1778941
بين الاقوامی گروپ: عراقی پوليس نے گزشتہ روز شيعہ مخالف كتابوں كے حامل كنٹينر كو اردن كے بارڈر پر روك ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے خبررساں ايجنسی " اصوات العراق" كے حوالے سے رپورٹ دی كہ عراق كی پوليس نے كہا ہے كہ بعض وہابی اور شدت پسند گروہ عراق كے شيعہ اور اہل سنت كے درميان تفرقہ ايجاد كرنے كے لئے شيعہ مخالف كتابوں كا حامل ايك كنٹينر اردن كے بارڈر سے عراق داخل كرنا چاہتے تھے جسے عراقی پوليس نے روك ليا ہے اور كتابیں ضبط كر لی ہیں۔ عراقی پوليس نے مزيد كہا ہے كہ یہ كنٹينر ادويات كے بہانے عراق میں شيعہ مخالف كتابیں لا رہا تھا۔ عراقی پوليس نے كہا ہے كہ یہ كنٹينر شيعہ مخالف كتابیں عراق كے صوبہ " صلاح الدين " منتقل كرنا چاہتا تھا ليكن اس سلسلے میں مزيد تحقيقات كی جا رہی ہیں۔
405720

نظرات بینندگان
captcha