بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی'' ايكنا" نے خبررساں ايجنسی " اباء" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ان قرآن سنٹرز كا افتتاح " النصر " اور العامل" نامی علاقوں میں ہوا ہے۔ ان سنٹرز میں بچوں كو قرائت اور تفسير جبكہ نوجوانوں كو عربی ، انگريزی اور رياضی كی تعليم دی جائے گی۔ ان قرآن سنٹرز كی تاسيس كا مقصد بچوں اور نوجوانوں كو قرآنی مفاہيم سے آگاہ كرنا اور ان كی اسلامی تربيت كرنا ہے۔ ان قرآنی مراكز میں عراق كے نامور قرآنی اساتذہ كو تدريس كے لئے دعوت دی گئی ہے۔
405386