كربلا میں دو جديد قرآن سنٹرز كا افتتاح

IQNA

كربلا میں دو جديد قرآن سنٹرز كا افتتاح

14:56 - May 16, 2009
خبر کا کوڈ: 1778949
بين الاقوامی گروپ: عراق كے مقدس شہر كربلا میں السيدۃ رقیہ (س) اور " عبداللہ بن الحسن" نامی دو قرآن سنٹرز كا افتتاح ہوا ہے۔ یہ قرآن سنٹرز كربلا كے دينی مرجع آيت اللہ " محمد تقی مدرسی" كی نظارت میں كام كریں گے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی'' ايكنا" نے خبررساں ايجنسی " اباء" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ان قرآن سنٹرز كا افتتاح " النصر " اور العامل" نامی علاقوں میں ہوا ہے۔ ان سنٹرز میں بچوں كو قرائت اور تفسير جبكہ نوجوانوں كو عربی ، انگريزی اور رياضی كی تعليم دی جائے گی۔ ان قرآن سنٹرز كی تاسيس كا مقصد بچوں اور نوجوانوں كو قرآنی مفاہيم سے آگاہ كرنا اور ان كی اسلامی تربيت كرنا ہے۔ ان قرآنی مراكز میں عراق كے نامور قرآنی اساتذہ كو تدريس كے لئے دعوت دی گئی ہے۔
405386

نظرات بینندگان
captcha