بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے روزنامہ" Coventry Telegraph" كے حوالےسے رپورٹ دی ہے كہ ان نشستوں میں مسلمان محققين اور دانشور مختلف اسلامی موضوعات پر تقريریں كریں گے اور پھر شركاء كے سوالات كے جوابات دیں گے۔ ان نشستوں كے انعقاد كا مقصد اسلام اور مسلمانوں كے بارے میں غلط افكار اور نظريات كو دور كرنا اور دين اسلام كے حقيقی چہرے كو لوگوں كے سامنے پيش كرنا ہے۔ اس سلسلے میں نشست آج شہر كوؤنٹری میں " فول شيل" كے علاقہ میں منعقد ہو رہی ہے اس كے بعد ہر اتوار كو یہ نشست اس شہر كے " چاپل فيلڈ" نامی علاقہ میں " اقرأ" تعليمی سنٹر میں منعقد ہو گی۔
406039