بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے خبررساں ادارے " باختر" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس جامع مسجد كی تعمير كے كام كا آغاز ۱۶ مئی ۲۰۰۹ء كو ہوا ہے۔ افغانستان كے صوبہ " پروان" میں امور مساجد كے انچارج نے اس مسجد كے متعلق گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ مسجد ۲۰۰ مربع میٹر زمين پر تعمير كی جائے گی اور اس پر ۲ ملين افغانی لاگت آئے گی۔ انہوں نے مزيد كہا كہ مسجد كی تعمير میں اس صوبے كے مخير حضرات تعاون كر رہے ہیں۔
ياد رہے كہ افغانستان كے صوبہ "پروان" میں تعمير ہونے والی اس جديد جامع مسجد میں ۵۰۰ نمازيوں كی گنجائش ہو گی۔
406672