بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ان كلاسوں كے لئے سری لنكا میں ايرانی كلچرل سنٹر اور سری لنكا كی وزارت مذہبی امور كے درميان معاہدہ طے پاگيا ہے۔ سری لنكا میں ايرانی كلچرل سنٹر كے انچارج " محمود رضا مرندی" نے كہا كہ یہ كلاسیں سری لنكن مسلمانوں میں اہل بيت (ع) كے پيروكاروں اور ايرانيوں كے بارے میں مثبت سوچ پيدا كریں گے۔
ياد رہے كہ گزشتہ سال بھی سری لنكا میں ايرانی كلچرل سنٹر نے اہل سنت اور وہابيوں كی ۳۹ مساجد اور دينی مدارس میں قرآنی تعليم كی كلاسیں منعقد كیں تھیں۔
407031