ڈنمارك میں قرآن مجيد كے قلمی نسخوں كی نمائش كا افتتاح

IQNA

ڈنمارك میں قرآن مجيد كے قلمی نسخوں كی نمائش كا افتتاح

14:21 - May 18, 2009
خبر کا کوڈ: 1779929
بين الاقوامی گروپ:۱۶ مئی ۲۰۰۹ء كو ڈنمارك كے دارالحكومت " كوپن ہيگ" میں اسلامی ميراث اور عباسی دور حكومت سے متعلق قرآن مجيد كے قلمی نسخوں كی نمائش كا افتتاح ہوا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے سعودی عرب كے اخبار " الوطن" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ نمائش شہر كوپن ہيگ كے" David Collection" نامی ميوزيم میں منعقد ہو رہی ہے اورايك ہفتہ تك جاری رہے گی۔ اس نمائش میں قرآن مجيد كے قلمی نسخوں كے علاوہ اسلامی آرٹ كے ۷۸۰ نادر شاہكار ركھے گئے ہیں جنہیں ڈنمارك كے مؤرخ نے ۲۰ سالوں میں جمع كيا ہے۔
406458

نظرات بینندگان
captcha