بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے اردن كے خبررساں ادارے " پترا" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اردن كی وزارت اوقاف نے صوبہ " اغوار" میں تفسير ، حفظ قرآن، علوم حديث ، سيرت نبوی (ص) كی تعليم كے لئے ۱۶۰ مراكز كا انتخاب كيا ہے جو موسم گرما كی تعطيلات كے ساتھ ہی اپنی تعليمی سرگرميوں كا آغاز كر دیں گے۔ اردن كے صوبہ اغوار میں ادارہ اوقاف كے انچارج " محمد العامری" نے كہا ہے كہ ان مراكز میں سے تقريباً ۱۰۰ مراكز خواتين سے مخصوص ہیں اور ان كلاسوں میں قرآن مجيد كے نامور اساتذہ طلباء كو قرآن مجيد كی تعليم دیں گے۔
408258