پاكستان میں "جلوہ آفتاب" كے عنوان سے نمائش كا انعقاد

IQNA

پاكستان میں "جلوہ آفتاب" كے عنوان سے نمائش كا انعقاد

11:46 - May 25, 2009
خبر کا کوڈ: 1782834
ثقافت و آرٹ گروپ: بانی اسلامی انقلاب امام خمينی (رح) كی ۲۰ ویں برسی كی مناسبت سے پاكستان كے شہر كراچی میں ايرانی كلچرل ہاؤس كی طرف سے "جلوہ آفتاب" كے عنوان سے فارسی اور اردو زبانوں میں ايك نمائش منعقد كی جا رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق امام خمينی(رح) كی ۲۰ویں برسی كی مناسبت سے كراچی میں اسلامی جمہوریہ ايران كا كلچرل ہاؤس اس نمائش كے علاوہ ( كہ جس میں امام خمينی (رح) كے يادگار واقعات اور كرامات امام خمينی (رح) كو پيش كيا جائے گا) امام خمينی (رح) كی شخصيت پر سيمينار اور اردو زبان میں امام خمينی (رح) كی زندگی پر مختصر فلم جيسے پروگراموں كا انعقاد كرے گا۔
اس كے علاوہ اسی كلچرل ہاؤس كی طرف سے امام خمينی (رح) كی تاريخ ساز شخصيت اور" امام خمينی (رح) كی نظر میں اسلامی تعليم وتربيت" كے موضوعات پر مضمون نويسی كے مقابلے كا بھی اعلان كيا جا چكا ہے۔
409491

نظرات بینندگان
captcha