بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے شام كی سركاری خبررساں ايجنسی " سانا" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ سنگاپور كے وزير اعظم اور شام كے مفتی " احمد بدرالدين حسون" نے ايك ملاقات میں دونوں ممالك كے درميان دينی روابط كی استواری پر زور ديا ہے۔ اس ملاقات میں مختلف تہذيبوں كے درميان مكالمات كی ضرورت پر بھی تبادلہ خيال ہوا ۔ شام كے مفتی نے مسلمان مبلغين سے اپيل كی كہ وہ انسانی سماج میں محبت ، بھائی چارے اور نيكی جيسے اسلامی پيغامات كو فروغ دیں۔
410318