بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے سعودی عرب كے اخبار "الرياض" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس دو روزہ اجلاس میں قطر ، بحرين، كويت، سعودی عرب، عمان، يمن ، اردن، شام اور عراق كی قرآنی معلمات شركت كر رہی ہیں۔ اس اجلاس كے شركاء قرآنی علوم كی تعليمی مشكلات اور قرآنی تعليم كو آسان بنانے كے موضوعات پر تبادلہ خيال كریں گی۔ اس كے علاوہ اس اجلاس میں قرآنی تعليم كے سلسلے میں جديد ٹيكنالوجی كو بروئے كار لانے كے حوالے سے بھی بحث و گفتگو كی جائے گی۔ اس اجلاس كے علاوہ قرآنی تعليمات میں كمپيوٹر سے استفادہ كے طريقہ كار پر ايك تعليمی وركشاپ بھی منعقد كی جائے گی۔
410652