سعودی عرب میں معلمات قرآن كے بين الاقوامی اجلاس كا آغاز

IQNA

سعودی عرب میں معلمات قرآن كے بين الاقوامی اجلاس كا آغاز

11:57 - May 25, 2009
خبر کا کوڈ: 1782847
بين الاقوامی گروپ: قرآن كی خواتين اساتذہ كا بين الاقوامی اجلاس گزشتہ روز سعودی عرب كے شہر "طائف" میں " نجوم الليل" كانفرنس ہال میں شروع ہوا۔ اس اجلاس كا اہتمام سعودی عرب كی حفظ قرآن كی خيراتی انجمن نے كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے سعودی عرب كے اخبار "الرياض" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس دو روزہ اجلاس میں قطر ، بحرين، كويت، سعودی عرب، عمان، يمن ، اردن، شام اور عراق كی قرآنی معلمات شركت كر رہی ہیں۔ اس اجلاس كے شركاء قرآنی علوم كی تعليمی مشكلات اور قرآنی تعليم كو آسان بنانے كے موضوعات پر تبادلہ خيال كریں گی۔ اس كے علاوہ اس اجلاس میں قرآنی تعليم كے سلسلے میں جديد ٹيكنالوجی كو بروئے كار لانے كے حوالے سے بھی بحث و گفتگو كی جائے گی۔ اس اجلاس كے علاوہ قرآنی تعليمات میں كمپيوٹر سے استفادہ كے طريقہ كار پر ايك تعليمی وركشاپ بھی منعقد كی جائے گی۔
410652
نظرات بینندگان
captcha