حماس كی طرف سے قدس كے بارے میں نيتن ياھو كے گستاخانہ بيان كی مذمت

IQNA

حماس كی طرف سے قدس كے بارے میں نيتن ياھو كے گستاخانہ بيان كی مذمت

13:52 - May 25, 2009
خبر کا کوڈ: 1782944
بين الاقوامی گروپ: حماس كے ترجمان نے اسرائيلی وزير اعظم بنيامين نيتن ياھو كے قدس كے بارے میں گستاخانہ بيان كا جواب ديتے ہوئے كہا ہے كہ یہ بيان شدت پسندی اور نسل پرستی پر مبنی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويت كی خبررساں ايجنسی " KUNA" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ حماس كے ترجمان "فوزی برہوم " نے اعلان كيا ہے كہ قدس ہميشہ كے لئے فلسطين كا دارالحكومت ہے اور فلسطينی قدس كا دفاع كریں گے۔ انہوں نے عربوں، مسلمانوں اور پوری دنيا كے آزاد فكر لوگوں سے اپيل كی ہے كہ وہ اسرائيلی جرائم كے مقابلے میں مظلوم فلسطينيوں كی حمايت كریں۔
ياد رہے كہ قدس كے مشرقی حصے پر اسرائيلی قبضے كی ۴۲ویں سالگرہ كی مناسبت سے ۲۱ مئی ۲۰۰۹ء كو ايك تقريب میں خطاب كرتے ہوئے اسرائيلی وزير اعظم نے كہا تھا كہ قدس، اسرائيل كا دارالحكومت تھا، ہے اور ہميشہ رہے گا اور یہ شہر ہميشہ اسرائيل كے كنٹرول میں رہے گا۔
410071
نظرات بینندگان
captcha