بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے اردن كے اخبار" الدستور" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اردن كی رياست " الكورہ" كے ادارہ اوقاف كے سرپرست " عمرنوافلھ" نے كہا ہے كہ اس كورس كے انعقاد كے لئے ۲۰۰ قرآن سنٹرز مختص كیے گئے ہیں۔ ان میں سے ايك سو سنٹرز لڑكيوں كے لئے اور ايك سوسنٹرز لڑكوں كے لئے ہوں گے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ اس كورس میں شركت كرنے والوں كو تفسير قرآن اور سنت نبوی (ص) كی تعليم بھی دی جائے گی ۔ اس كورس كے انعقاد كا مقصد طلباء كی موسم گرما كی تعطيلات سے بہتر استفادہ كرنا بتلايا گيا ہے۔
410145