قطر كے قرآنی مراكز میں طلباء كے فائنل راؤنڈ كے مقابلوں كا اختتام

IQNA

قطر كے قرآنی مراكز میں طلباء كے فائنل راؤنڈ كے مقابلوں كا اختتام

14:37 - May 27, 2009
خبر کا کوڈ: 1784061
بين الاقوامی گروپ: ۲۵مئی ۲۰۰۹ء كو قطر كے قرآنی مراكز میں طلباء كے درميان حفظ قرآن كے فائنل راؤنڈ كے مقابلے " الاخوۃ" حفظ قرآن سنٹر میں اختتام پذير ہوئے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے قطر كے اخبار " الرایۃ" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ حفظ كل قرآن كے ممتاز طلباء نے شركت كی۔ حفظ قرآن كے ان مقابلوں میں " البستان" نامی قرآن سنٹر كے نمائندے نے پہلی پوزيشن حاصل كی جبكہ " الاخوۃ" اور " بيت النعمۃ" نامی قرآنی سنٹرز كے نمائندوں نے بالترتيب دوسری اور تيسری پوزيشن حاصل كی۔ ياد رہے كہ قطر كے قرآنی مراكز كے طلباء كے فائنل راؤنڈ كے حفظ كل قرآن كے مقابلے ۲۳ مئی ۲۰۰۹ء كو الاخوۃ قرآن سنٹر میں شروع ہوئے تھے جو گزشتہ روز ختم ہوئے ہیں۔ ان مقابلوں میں نماياں پوزيشن حاصل كرنے والوں كو قيمتی انعامات دیے گئے ۔ یہ مقابلے ہر دو سال بعد منعقد ہوتے ہیں۔
411281
نظرات بینندگان
captcha