سعودی عرب میں انگريزی زبان میں پہلی اسلامی لائبريری كا افتتاح

IQNA

سعودی عرب میں انگريزی زبان میں پہلی اسلامی لائبريری كا افتتاح

14:14 - May 30, 2009
خبر کا کوڈ: 1784915
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب میں اقليتوں كےمركز كے انچارج " عبدالعزيز بن عبداللہ المھنا" نے خبر دی ہے كہ " القصيم" میں انگريزی زبان میں پہلی اسلامی لائبريری كا افتتاح كيا جائے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے سعودی عرب كے اخبار "الجزيرۃ" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ " عبدالعزيز بن عبداللہ المھنا" نے كہا كہ اس لائبريری میں احكام ، اسلامی شريعت ، سيرت نبوی (ص) اور قرآن مجيد كے مختلف ترجمے ركھے جائیں گے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ دنيائے اسلام میں انگريزی زبان میں یہ پہلی اسلامی لائبريری ہے اور اس میں اسلامی اور قرآنی كتب كےعلاوہ مسلمان دانشوروں كی علمی، فنی اور طبی كتابیں بھی ركھی جائیں گی۔ عبدالعزيز بن عبداللہ نے كہا كہ اس لائبريری میں چار ہزار اسلامی كتابیں ركھی جائیں گی جنہیں جمع كرنے میں كئی سال لگے ہیں ۔ اس لائبريری كے قيام كا مقصد تازہ اسلام قبول كرنے والوں اور سعودی عرب میں مقيم غير ملكيوں كو اسلامی اصولوں اور دينی احكام سے آگاہ كرنا ہے۔
412772

نظرات بینندگان
captcha