تاجيكستان يونيورسٹی سے باپردہ طالبات كا اخراج

IQNA

تاجيكستان يونيورسٹی سے باپردہ طالبات كا اخراج

14:15 - May 30, 2009
خبر کا کوڈ: 1784917
بين الاقوامی گروپ: تاجيكستان كے دارالحكومت میں دو طالبات كو پردے كی مراعات كرنے كے جرم میں يونيورسٹی سے نكال ديا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے " RFERL" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ان دو طالبات میں سے ايك نے انٹرويو ديتے ہوئے كہا كہ اس يونيورسٹی كی انتظامیہ نے اسے امتحان میں بیٹھنے كی اجازت نہیں دی اور پھر يونيورسٹی سے نكال ديا۔ ياد رہے كہ دو سال قبل تاجيكستان كے وزير تعليم نے يونيورسٹيوں میں جا كر باپردہ طالبات كو گھر بھيج ديا تھا اور اعلان كيا تھا كہ كسی كو حجاب كے ساتھ يونيورسٹی میں داخل ہونے كی اجازت نہیں ہے۔ وزير تعليم تاجيكستان كے اس اقدام كے خلاف ايك طالبہ نے عدالت میں مقدمہ بھی درج كيا تھا جسے عدالت نے رد كر ديا ہے۔ تاجيكستان كے وزير تعليم " جلال الدين اميرف" نے ايك بار پھر اعلان كيا ہے كہ يونيورسٹيوں میں حجاب پر پابندی ايك جبری قانون ہے اور جو بھی قانون كی خلاف ورزی كرے گا اسے يونيورسٹی سے نكال ديا جائے گا۔
412132

نظرات بینندگان
captcha