تركمانیہ میں دنيائے اسلام كے وزراء خزانہ كا سالانہ اجلاس

IQNA

تركمانیہ میں دنيائے اسلام كے وزراء خزانہ كا سالانہ اجلاس

14:17 - May 30, 2009
خبر کا کوڈ: 1784921
بين الاقوامی گروپ: ۲ جون ۲۰۰۹ء كو اسلامی ترقياتی بينك كے ممبر اسلامی ممالك كے وزراء خزانہ كا سالانہ تين روزہ اجلاس جمہوریہ تركمانیہ كے دارالحكومت " عشق آباد" میں شروع ہو گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے سعودی عرب كی خبررساں ايجنسی" واس"كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس اجلاس كا اہتمام اسلامی ترقياتی بينك نے كيا ہے اور یہ اجلاس تركمانیہ كے صدر " قربان قلی بردی محمدف" كی نظارت میں منعقد ہو گا۔ اس اجلاس میں ۵۶ اسلامی ممالك كے وزراء خزانہ علاقائی و بين الاقوامی مالياتی اداروں كے عہديداروں ،اسلامی بينكوں كے منيجرز اور oic كی ممبر سرمایہ كمپنيوں كے ۶۰۰ نمائندے شركت كریں گے۔
اس اجلاس كے شركاء موجودہ اقتصادی بحران كے نتيجے میں پيدا ہونے والی صورت حال اور اسلامی ممالك كے درميان اقتصادی اور تجارتی تعاون جيسے موضوعات پر بحث و گفتگو كریں گے۔
412830

نظرات بینندگان
captcha