بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے مصر كے اخبار " الشرق الاوسط" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ الازہر يونيورسٹی كی اسلامی تحقيقاتی كمیٹی نے گزشتہ روز اپنی ايك نشست میں اعلان كيا ہے كہ قرآن مجيد اللہ تعالی كی كتاب ہے اوراس كے مفاہيم اور معانی كو صرف عربی زبان میں ہی درك كيا جا سكتا ہے۔ مسلمانوں كے لئے لاطينی حروف میں اس كتاب كی دستيابی انہیں اس مقدس كتاب كی تعليمات سے دور كر دے گی۔ اس نشست میں جامعۃ الازہر كےچانسلر " محمد سيد طنطاوی"، مصر كے مفتی علی جمعہ اور مصر كے وزير اوقاف و مذہبی امور محمود حمدی زقزوق نے بھی شركت كی۔ انہوں نے اس نشست میں اس بات پر زور ديا كہ مختلف زبانوں میں قرآن مجيد كے ترجمہ ہونے چاہئیں ۔ شركاء نے مزيد كہا كہ لاكھوں كی تعداد میں غيرعرب مسلمان قرآنی مفاہيم كو ترجموں كے ذريعے درك كرتے ہیں۔ اس لئے غيرعربوں كے لئے قرآن مجيد كے معانی اور مفاہيم كو سمجھنے كا بہترين ذريعہ قرآن مجيد كا ترجمہ ہے۔
412714