امام خمينی (رح) كی برسی كی مناسبت سے زمبابوے میں مضمون نويسی كا مقابلہ

IQNA

امام خمينی (رح) كی برسی كی مناسبت سے زمبابوے میں مضمون نويسی كا مقابلہ

12:22 - June 01, 2009
خبر کا کوڈ: 1785820
بين الاقوامی گروپ: زمبابوے ايرانی كلچرل سنٹر نے امام خمينی (رح) كی ۲۰ویں برسی كی مناسبت سے اس ملك كے دارالحكومت حرارے میں مقالہ نويسی كے ايك مقابلے كا اہتمام كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے " All Africa" سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ مقابلہ زمبابوے كی امور اسلامی كونسل كے تعاون سے منعقد ہوا۔ مقالہ نويسی كے اس مقابلے كے موضوعات حسب ذيل ہیں:
" استكبار كے مقابلے میں دنيا كے مظلوموں كے مابين اتحاد میں امام خمينی (رح) كا كردار" ، " امام خمينی (رح)، اسلام اور مسيحيت كے درميان ايك پل" اور " افريقہ كے بارے میں امام خمينی(رح) كی سياست"۔
مذكورہ موضوعات پرعمدہ مقالات لكھنے والے افراد كو ۴ جون ۲۰۰۹ء كو ايك تقريب میں انعامات ديئے جائیں گے۔
414058

نظرات بینندگان
captcha