بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے " saphirnews" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس سلسلے كی پہلی نشست ۳۰ مئی ۲۰۰۹ء كو سہ پہر پانچ بجے منعقد ہوئی جس میں شيخ "عمرالقزابری" اور شيخ "عبداللہ بالمدانی" نے شركت كی۔ اس نشست میں شيخ " عمر القزابری" نے قرآن مجيد كی تلاوت كی۔ یہ نشست رات ۸ بجے تك جاری رہی۔ اسی دن ايك اور نشست بھی منعقد ہوئی جس میں شيخ " بالمدانی" نے قرآن مجيد كی تلاوت كی۔ اس كے علاوہ گزشتہ روز بھی فرانس كے شہر " اوری" میں اسلامی ثقافتی سنٹر میں شيخ القزابری" كی طرف سے ايك قرآنی نشست منعقد ہوئی۔
414091