فرانسوی زبان میں قرآن مجيد كے جديد ترجمے كی اشاعت

IQNA

فرانسوی زبان میں قرآن مجيد كے جديد ترجمے كی اشاعت

13:19 - June 02, 2009
خبر کا کوڈ: 1786424
بين الاقوامی گروپ: فرانس میں مقيم الجزائری عالم دين اور فلسفی "مالك شبل" كی كوششوں سے فرانسوی زبان میں قرآن مجيد كا جديد ترجمہ شائع ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق فرانس میں قرآن مجيد كے بہت سے ترجمے موجود ہیں تاہم ان ترجموں میں بہت زيادہ اختلاف پايا جاتا ہے جس كی وجہ سے لوگوں كو مشكلات كا سامنا ہے۔ ان مشكلات كے پيش نظر اسلامی علوم كے ماہر " مالك شبل" نے عربی متن سے ہم آہنگ فرانسوی زبان میں قرآن مجيد كا جديد ترجمہ كيا ہے۔ مترجم نے ايك جريدے كو انٹرويو ديتے ہوئے كہا كہ ايك عرصہ سے فرانس میں متن سے ہم آہنگ قرآنی ترجمے كی ضرورت محسوس كی جا رہی تھی۔ اس وقت فرانسوی زبان میں بہت زيادہ قرآن مجيد كے ترجمے موجود ہیں ليكن ان میں سے بہت كم ترجمے فرانسوی مسلمانوں كے لئے قابل استفادہ ہیں۔ فرانسوی زبان میں قرآن مجيد كا یہ جديد ترجمہ ۳ جون ۲۰۰۹ ء سے فرانس كے بكڈپوز پہ دستياب ہو گا۔
414625

نظرات بینندگان
captcha