بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے " star" ٹی وی چينل كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ "فاروق چليك" نے كہا كہ جن افراد نے صحيح طور پر دينی تربيت حاصل كی ہے اگر وہ معاشرے میں دين كی تبليغ كریں تو بہت سے جرائم اور قومی جھگڑوں سے نجات حاصل كی جا سكتی ہے كيونكہ یہ چيزیں غلط اعتقادات كی وجہ سے پيدا ہوتی ہیں۔ انہوں نے مزيد كہا كہ غلط عقائد سے مقابلے كے لئے ايك عالم دين كی قدرت ہرقسم كے اسلحے سے زيادہ ہے۔ لہذا علماء كو چاہیے كہ وہ لوگوں كو زندگی گزارنے كے اصولوں سے آگاہ كریں اور انہیں مذہبی اور قومی منافرتوں كے بجائے ايك دوسرے كے احترام كا درس دیں۔
417732