بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق گزشتہ روز شہر " Mus" كے علاقہ مشرقی آناتولی كے منتخب حفاظ كے درميان حفظ قرآن كا مقابلہ منعقد ہوا جس میں رجب حزان (Recep Hozan) نے پہلی پوزيشن حاصل كی۔ رجب حزان آئندہ چند ماہ میں تركی كے دارالحكومت انقرہ میں منعقد ہونے والے حفظ قرآن كے مقابلوں میں خطہ مشرقی آناتولی كی نمائندگی كرے گا اور وہاں پر اس كا مقابلہ تركی كے ديگر ۶ علاقوں كے منتخب افراد سے ہو گا۔
417671