متحدہ عرب امارات میں نوجوانوں سے مخصوص قرآنی كورس كا آغاز

IQNA

متحدہ عرب امارات میں نوجوانوں سے مخصوص قرآنی كورس كا آغاز

15:22 - June 08, 2009
خبر کا کوڈ: 1788762
بين الاقوامی گروپ: متحدہ عرب امارات كے شہر " شارجہ " میں آج نوجوانوں سے مخصوص حفظ ، قرائت ، تفسير اور تجويد قرآن كے كورس كا آغاز ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نےمتحدہ عرب امارات كی سركاری خبررساں ايجنسی" WAM" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ كورس ۲ماہ تك جاری رہے گا ۔ اس كورس كا اہتمام متحدہ عرب امارات كے نوجوانوں كے مركز نے كيا ہے۔ اس مركز كے انچارج " احمد سليما الحمادی" نے اس كورس كے متعلق گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس كورس كے انعقاد سے نوجوانوں كا دينی اور اسلامی ثقافت پر اعتقاد مضبوط ہو گا۔ انہوں نےمزيد كہا كہ اس كورس كے انعقاد سے نوجوان، اسلامی اخلاق اور اقدار سے آشنا ہوں گے ۔ الحمادی نے كہا كہ اس كورس میں نوجوان قرآن مجيد كے ۲۹ویں پارے كو حفظ كریں گے اور ساتھ ساتھ قرائت اورتجويد كے قواعد سے آشنا ہوں گے۔
417780
نظرات بینندگان
captcha