بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق خراسان شمالی كے ادارہ اسلامی تبليغات كے مدير حجت الاسلام " زين العابدين روحانی نيا" نے اسفراين كےادارہ اسلامی تبليغات كے كاركنوں سے ملاقات كے دوران كہا ہے كہ دشمن كی سازشوں كو قرآن سے تمسك كے ذريعے ناكام بنايا جا سكتا ہے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ معاشرے میں سماجی مشكلات كا سبب قرآنی تعليمات سے دوری اور بے توجہی ہے۔ حجت الاسلام روحانی نيا نے كہا كہ دنيا ،قرآن اور لوگوں كے درميان دوری ايجاد كرنا چاہتی ہے ۔ اس لئے ہماری ذمہ داری ہے كہ ہم دشمن كی سازشوں سے خبردار رہیں۔
418129