بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اردن كے علاقہ مفرق كے ادارہ اوقاف كے مدير "منجد الشريدہ" نے ان قرآنی سنٹرز كے حوالے سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس وقت تك اس علاقے میں ۴۸۷ حفظ قرآن سنٹرز نے اپنے تعليمی پروگراموں كا آغاز كر ديا ہے اور توقع كی جا رہی ہے كہ اسكولوں میں مكمل تعطيلات كے بعد ان قرآنی سنٹرز كی تعداد میں اضافہ ہو جائے گا۔ "منجد الشريدہ" نے مزيد كہا ہے كہ اردن كی وزارت اوقاف اور مذہبی امور اس سال اردن كے مشرقی اور بادیہ نشين علاقوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے كہا كہ ان قرآنی سنٹرز میں قرآن مجيد كی تعليم مفت دی جائے گی اور ان كلاسوں كے اختتام پر منتخب افراد كو انعامات بھی ديئے جائیں گے۔
417588