بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے فلسطين كے خبررساں ادارے " وفا كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ كتاب شہر قدس كے مفتی " محمد احمد حسين" كے ۵۰ مقالات پر مشتمل ہے یہ مقالے اس سے پہلے روزنامہ " القدس" میں شائع ہو چكے ہیں۔ قدس كے مفتی نے ان مقالات میں پيغمبر اسلام (ص) كے فضائل ، ان كے اخلاق اور سيرت طيبہ كے نمونے ذكر كیے ہیں۔ فلسطين كے دارالافتاء نے اعلان كيا ہے كہ یہ كتاب پورے ملك میں دارالافتاء كےدفاتر میں موجود ہے اور لوگوں میں مفت تقسيم كی جا رہی ہے۔ ياد رہے كہ مذكورہ كتاب عربی زبان میں ہے اس كے صفحات كی تعداد ۲۰۸ اور دارالافتاء فلسطين كی طرف سے شائع ہونے والی جديد ترين كتاب ہے۔
417998