امام خمينی (رح) "وانك لعلی خلق عظيم" كے مصداق تھے

IQNA

امام خمينی (رح) "وانك لعلی خلق عظيم" كے مصداق تھے

19:38 - June 09, 2009
خبر کا کوڈ: 1789287
بين الاقوامی گروپ: زندگی كی مختلف شعبوں میں امام خمينی كا اخلاق قرآن مجيد كی آيت "وانك لعلی خلق عظيم " ،" آپ عظيم اخلاق كے مالك ہیں" كا عملی مصداق تھا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق شام كے دارالحكومت دمشق میں مدرسہ " الامام المہدی (عج)" كے استاد " عبدالمنعم عبداللہ" نے قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ امام خمينی نے اپنی زندگی كے تمام مراحل میں تقوی اور اخلاق اپنے سے جدا نہیں ہونے ديا۔ اور حقيقت میں ان كی كاميابی كا راز بھی ان كے تقوے اور پرہيزگاری میں ہے۔ اس شامی محقق نے امام خمينی كے اخلاقی خصائل كی طرف اشارہ كرتےہوئے انہیں آيت كريمہ" وانك لعلی خلق عظيم" كا مصداق قرار ديا اور كہا كہ امام خمينی اپنی گفتگو میں قرآن مجيد كا بہت زيادہ حوالہ ديتے تھے ان كا عقيدہ تھا كہ قرآن مجيد مكمل ضابطہ حيات سے وہ ہميشہ قرآنی تعليمات پر عمل كرنے كی تاكيد كرتے تھے۔
417655

نظرات بینندگان
captcha