بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق شام كے دارالحكومت دمشق میں مدرسہ " الامام المہدی (عج)" كے استاد " عبدالمنعم عبداللہ" نے قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ امام خمينی نے اپنی زندگی كے تمام مراحل میں تقوی اور اخلاق اپنے سے جدا نہیں ہونے ديا۔ اور حقيقت میں ان كی كاميابی كا راز بھی ان كے تقوے اور پرہيزگاری میں ہے۔ اس شامی محقق نے امام خمينی كے اخلاقی خصائل كی طرف اشارہ كرتےہوئے انہیں آيت كريمہ" وانك لعلی خلق عظيم" كا مصداق قرار ديا اور كہا كہ امام خمينی اپنی گفتگو میں قرآن مجيد كا بہت زيادہ حوالہ ديتے تھے ان كا عقيدہ تھا كہ قرآن مجيد مكمل ضابطہ حيات سے وہ ہميشہ قرآنی تعليمات پر عمل كرنے كی تاكيد كرتے تھے۔
417655