بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" نے"DunyaBulteni" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ تعليمی كورس دينی مدرسہ " سعدی ستار" میں منعقد ہو گا جس میں سيرت نبوی (ص) اور حفظ و قرائت قرآن كی تعليم دی جائے گی۔ یہ كلاسیں صبح ۹ بجے شروع ہوں گی اور ساڑھے ۱۲ بجے تك جاری رہیں گی جمہوریہ كريمہ كے ايك نامور قاری اس كورس میں تعليم كی ذمہ داری نبھائیں گے۔ ياد رہے كہ جزيرہ نما جمہوریہ كريمہ اوقيانوس سياپ كے ساحل پر واقع ہے یہ يوكرائن كا ايك حصہ ہے۔ اس كا رقبہ ۲۶،۲۰۰ مربع كلومیٹر ہے اور ۲۰۰۵ء كی مردم شماری كے مطابق اس كی آبادی ۱،۹۹۴،۳۰۰ ہے۔
418542