بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق جمہوریہ كرغزستان كی رياست " باتكن" میں " ہدايت" نامی دارالقرآن میں اسلامی معارف كی تعليم كے اعلان كے بعد اب تك تقريباً ۱۰۰ لڑكيوں اور خواتين نے اسلامی معارف كے اس كورس میں شركت كے لئے اپنے ناموں كا اندراج كرايا ہے۔ یہ دارالقرآن شيخ " اراز علی" كی نظارت میں مسلمانوں لڑكيوں اور خواتين كی اسلامی اصولوں كے مطابق تربيت میں مصروف عمل ہے۔ رپورٹ كے مطاب رياست باتكن كی مسلمان لڑكياں اور خواتين ہفتے میں ۶ دن اس دارالقرآن میں قرآن مجيد اور اسلامی معارف كی تعليم حاصل كریں گی۔ ياد رہے كہ كرغزستان میں یہ دارالقرآن عزت و احترام كی نگاہ سے ديكھا جاتا ہے اور شيخ اراز علی سے پہلے ان كا باپ لڑكوں اور مردوں كو قرآن مجيد كی تعليم ديتا تھا۔
418020