بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا"كی رپورٹ كے مطابق یہ مسجد اور دارالقرآن جمہوریہ كرغزستان كے دارالحكومت " بيشكك'' سے باہر ايك كلومیٹر كے فاصلے پر تعمير كيا جائے گا۔
مسجد كی تعمير كا كام بڑی تيزی سے جاری ہے۔ توقع كی جا رہی ہے كہ اس سال ماہ مبارك رمضان تك اس مسجد كی تعمير كا كام مكمل ہو جائے گا۔ اس مسجد میں ۲۰۰ نمازيوں كے نماز پڑہنے كی گنجائش ہو گی۔ البتہ دارالقرآن كی تعمير كا كام بھی ۷۵ فيصد مكمل ہو چكا ہے۔ اس جديد دارالقرآن میں ۳۰ قرآنی طلباء كی تعليم و تربيت كی سہولت موجود ہو گی۔
418414