جامعۃ القرآن " زاہدان" كے مدير "عليجانی'' نے قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ جامعۃ القرآن نے قرآنی اخلاق كی ترويج كے لئے ان كلاسوں كا اہتمام كيا ہے ۔ یہ كلاسیں خواتين معلمات قرآن كے لئے مخصوص ہیں۔ " عليجانی" نے كہا كہ یہ كلاسیں ۱۵ جون ۲۰۰۹ء كو شروع ہوں گی اور ان كلاسوں میں "ملا احمد نراقی" كی كتاب " معراج السعادہ" پڑھائی جائے گی۔ ۔ حوزہ علمیہ زاہدان كے استاد حجت الاسلام والمسلمين "فياض" ان كلاسوں میں تدريس كے فرائض انجام دیں گے۔
418660